اگر شہباز شریف وزیراعظم بن گئے تو میں آپکے خلاف یہ کام نہیں ہونے دوں گا، بلاول زرداری نے وزیراعظم عمران خان کو یقین دہانی کرا دی

اسلام آباد (پی این آئی) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر شہباز شریف وزیر اعظم بن گئے تو وہ پوری کوشش کریں گے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ ہو۔نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے وزیر اعظم کے گزشتہ روز کے انٹرویو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ

 

 

عمران خان کہتے ہیں کہ ان کے اور ان کی اہلیہ کے خلاف کردار کشی کی مہم چلائی جائے گی اور ان کے خلاف انتقامی کارروائی کی جائے گی۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ اگر شہباز شریف وزیر اعظم بنتے ہیں تو وہ رانا ثناء اللہ کو وزیر داخلہ بنائیں گے، وہ پوری کوشش کریں گے کہ عمران خان کے خلاف کوئی انتقامی کارروائی نہ کی جائے ۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ بھی کوئی غیر آئینی اور غیر جمہوری قدم نہ اٹھائیں ورنہ آرٹیکل 6 کی کارروائی کا بھی سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close