عمران خان انتہائی پر سکون، عدم اعتماد کا نتیجہ خلاف آیا تو کیا کروں گا؟ واضح کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان نے واضح کیا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد کا نتیجہ ان کے خلاف آیا تو وہ اس کو نہیں مانیں گے کیونکہ یہ سارا معاملہ ہی مشکوک ہے۔برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز کے نمائندے جبران پیش امام نے ٹوئٹر پر بتایا کہ ان کی تھوڑی ہی دیر پہلے وزیر اعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے اور وہ حیران کن طور پر انتہائی پرسکون تھے۔

 

وزیر اعظم نے روئٹرز کو بتایا کہ وہ فوج کے اس سارے معاملے میں نیوٹرل رہنے کے فیصلے کا احترام کرتے ہیں۔جبران پیش امام کے مطابق جب انہوں نے یہ پوچھا کہ کیا عمران خان تحریک عدم اعتماد کے نتائج کو قبول کریں گے؟ اس پر وزیر اعطم نے واضح کیا ” میں ایک ایسے پراسیس کے نتائج کو کیسے قبول کرسکتا ہوں جب سارا معاملہ ہی مشکوک ہے، تحریک عدم اعتماد دراصل پاکستان میں رجیم کی تبدیلی کی کوشش ہے جس کی منصوبہ بندی امریکہ کی مدد سے کی گئی۔”

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں