مونس الٰہی کی ترین گروپ سے حمایت مانگنے پر ترین گروپ نے کیاجواب دیا؟ بڑی خبر

لاہور(پی این آئی) وفاقی وزیر برائے آبی وسائل مونس الٰہی نے وزارت اعلیٰ کا ووٹ حاصل کرنے کیلئے ترین گروپ سے اہم ملاقات کی ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مونس الہٰی نے ترین گروپ سے ملاقات کی ہے جس میں ترین گروپ کے 15ارکان اسمبلی شریک تھے۔مونس الہٰی نے ترین گروپ سے حمایت کی درخواست کی جبکہ ترین گروپ نے اپنے مطالبات سامنےرکھے ہیں۔

 

دوسری جانب ترین گروپ سے پاکستان پیپلزپارٹی(پی پی پی)اور مسلم لیگ ن نے بھی رابطہ کیا ہے۔ترین گروپ کی پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن سے بھی جلد ملاقات متوقع ہے۔اس سے قبل چھینہ گروپ پرویز الہیٰ کی حمایت کا اعلان کر چکا ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close