عدم اعتماد کیلئے ووٹنگ، اسلام آباد پولیس بھی میدان میں آگئی، کس کام سے روک دیا گیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں پولیس نے تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے روز کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے خصوصی اقدامات شروع کردیے گئے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اتوار کے روز کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہو گی۔

 

احتجاج سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد ہو گا، ووٹنگ کے روز سکیورٹی پرپلان عمل شروع کر دیا گیا ہے۔ دوسری جانب حتمی سیکیورٹی پلان ترتیب دینے کے لیےوفاقی وزیرداخلہ کی زیرصدرات اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close