وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے رمضان المبارک میں آٹے پر سبسڈی دیکر عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ، سردار فہیم اختر ربانی

اسلام آباد (پی آئی ڈی ) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی نے کہا ہے کہ بیرونی سازشوں کی پرواہ کئے بغیر عمران خان عوام کے حقوق اور پاکستان کے وقار اور عزت کیلیے عوام کے ساتھ اپنی جنگ لڑتا رہے گا قوم عمران خان کے ساتھ ہے ۔خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کی کامیابی عمران خان کی قیادت پر عوام کا اعتماد ہے ۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے رمضان المبارک میں آٹے پر سبسڈی دیکر عوام کو سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔

انتظامیہ دیگر اشیاء صرف کی قیمتوں ہر بھی نظر رکھے تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔اپنے خصوصی بیان میں وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان وہ واحد لیڈر ہیں جنہوں نے پاکستان کا کھویا ہوا وقار پوری دنیا میں بحال کیا اور پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا پوری پاکستان قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ ۔انہوں نے کہا کہ و آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس پاکستان کیلیے ایک اعزاز ہے جس میں مسئلہ کشمیر کو پوری قوت کے ساتھ اجاگر کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس ملک کو کھوکھلا کرنے اور قومی خزانے کو لوٹنے والوں نے بیرونی ممالک میں اربوں کھربوں ڈالروں کی پراپرٹی بنائی وہ اب اپنی کرپشن بچانے کیلیے اکٹھے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ ملک کے ہر دلعزیز وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک اعتماد بیرونی سازش ہے ،اپوزیشن نے اپنی کرپشن چھپا نے اور احتساب سے خوفزدہ ہو کر لوگوں کے ضمیر کی بولیاں لگائیں جسے پاکستانی عوام نے بری طرح مسترد کیا ہے ۔وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی نے مزید کہا کہ عوام اپنے محبوب لیڈر کے ساتھ ہے جو ہر اندرونی اور بیرونی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کریگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close