ریاض(پی این آئی) سعودی حکومت نے خواتین کے محرم مرد کے بغیر عمرہ ادا کرنے پر عائد پابندی ختم کر دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق یہ پابندی 45سال یا اس سے زائد عمر کی خواتین کے لیے ختم کی گئی ہے، جس کے بعد اس عمر کی خواتین مرد سرپرستوں (محرم)کے بغیر عمرہ کر سکیں گی تاہم ایسی خواتین کے لیے ایک شرط رکھی گئی ہے کہ انہیں گروپ کا حصہ رہنا ہو گا۔
سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کیے گئے اعلان میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیصلہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی جانب سے کی جانے والی سماجی اصلاحات کا ایک حصہ ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ ایسی خواتین کو عمرے کی اجازت دی گئی ہے جنہوں نے کورونا کے خلاف قوت مدافعت کی ایک ڈوز لگوارکھی ہے اور وہ کسی اور بیماری میں مبتلا نہ ہوں۔واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ وہ اب تک کئی ایسی کڑی تبدیلیاں بھی لا چکے ہیں جن کا اس سے قبل سعودی معاشرے میں تصور بھی ناممکن تھا۔ ان میں خواتین پرگاڑی چلانے کی پابندی اور مرد سرپرست کے بغیر بیرون ملک سفر اور ہوٹلوں میں کمرہ بک کرانے جیسی پابندیاں بھی شامل ہیں، جو اب ختم کی جا چکی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں