اگر تحریک عدم اعتماد میں بچ گئے تو بہترین آپشن کیا ہوگا؟ وزیر اعظم نے اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اگر تحریک عدم اعتماد میں وہ کامیاب ہوجاتے ہیں تو بہتر یہی ہوگا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے چلے جائیں۔نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیر اعظم نے تحریک عدم اعتماد پیش کرنے والوں کو غدار قرار دیا اور کہا کہ ساری قوم کو ان کی شکلیں ہونی چاہئیں کہ یہ قوم کے غدار ہیں۔

 

انہوں نے کہا کہ جب تک آخری گیند نہیں کھیلا جاتا تب تک میچ کا فیصلہ نہیں ہوتا، اگر ہم تحریک عدم اعتماد میں کامیاب ہوتے ہیں تو یہ بہت اچھا ہوگا کہ قبل از وقت انتخابات کیلئے چلے جائیں، پاکستان کیلئے بہتر ہوگا کہ دوبارہ الیکشن کرادیے جائیں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے۔وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر وہ عوام کے پاس جائیں گے تو انہیں کہیں گے کہ بھاری اکثریت دلائیں کیونکہ جب بھاری اکثریت نہیں ملتی تو آپ کو بہت سے سمجھوتے کرنے پڑتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close