اتوار کو کون سا سرپرائز آرہا ہے؟ مریم اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ اتوار کو سرپرائز وزیر اعظم کا استعفیٰ ہوگا۔ اپنے ایک ٹویٹ میں مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ اتوار کو نہ صرف ہفتہ وار چھٹی ہو گی بلکہ ظالم حکمرانوں کی بھی پکی چھٹی ہو جائے گی۔

 

انہوں نے یہ دعویٰ وزیر اعظم عمران خان کے اتوار کے روز بڑا سرپرائز دینے کے اعلان کے بعد کیا۔ واضح رہے کہ اتوار کے روز قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close