عامر لیاقت کی سابق اہلیہ طوبیٰ انور نے کھل کر عمران خان کی حمایت کردی

کراچی (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے منحرف رکنِ قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین کی سابق اہلیہ سیدہ طوبیٰ انور نے کھل کر وزیر اعظم عمران خان کی حمایت کردی۔ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سیدہ طوبیٰ انور نے کہا کہ تمام تر سیاسی اختلافات ایک طرف، اللہ سے دعا ہے کہ وہ عمران خان کو جان کے خطرے سے محفوظ رکھے۔

 

یاد رہے کہ طوبیٰ انور اور عامر لیاقت میں کچھ عرصہ پہلے علیحدگی ہوگئی تھی جس کے بعد عامر لیاقت نے تیسری شادی کا اعلان کیا تھا۔ یہاں بھی واضح رہے کہ عامر لیاقت بھی پی ٹی آئی کے منحرف ارکان میں شامل ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close