پیرکوسیاست سے ریٹائرہوناچاہتا تھالیکن کیوں رک گیا،وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا انکشاف

اسلام آباد(پی این آئی )وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ سوموار(پیر) کوسیاست سے ریٹائر ہونا چاہتے تھا لیکن اگراس وقت عمران خان کا ساتھ چھوڑا تو میرا ضمیر مجھے ملامت کرے گا۔نجی ٹی وی سماء کے مطابق راولپنڈی میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کی تقریب سے خطاب کیا۔انھوں نے بتایا کہ وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی بنانا زندگی کا سب سے مشکل کام تھا۔ انھوں نے وقارالنساء کالج کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا

نوٹیفکیشن پرنسپل کے حوالے کردیا۔انھوں نے کہا کہ انگریز نے ڈھوکیں غلامی کے لیے رکھی لیکن ہم نے ہر ڈھوک میں لڑکیوں کا کالج دیا۔سیاست سے متعلق شیخ رشید نے کہا کہ پرسوں کی سیاست میں پتہ نہیں کہاں ہونا ہے البتہ پاکستان کی سیاست میں کل کا دن اہم ہے۔انھوں نے کہا کہ بعض چور،لٹیرے،باہر محل تعمیر کرنے والے عمران خان کے خلاف ہوگئے ہیں لیکن شیخ رشید چٹان کی طرح عمران خان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انھوں نے کہا کہ جو نسلی اور اصلی ہے،وہ مشکل میں

کھڑا ہوتا ہے جبکہ راولپنڈی شہرغدارکو پسند نہیں کرتا۔شیخ رشید نے واضح کردیا کہ چاہےاتوارکےروزعمران خان کے خلاف عدم اعتماد کامیاب بھی ہوجائے لیکن عمران خان ان مرداروں سے شکست نہیں مانے گا،اس نے اگرچوک چوراہے کی سیاست کی تو راولپنڈی کا بچہ بچہ ساتھ ہوگا۔وزیرداخلہ نے کہا کہ پاکستان کے ذمہ داروں سے کہوں گا کہ دنیا میں بحران ہے،آگے بڑھ کر حج کے بعد انتخابات کا فیصلہ کریں تاکہ قوم بھی جلد فیصلے کرسکے۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ نئے انتخابات اس لیے ضروری ہیں تا کہ جو ضمیر فروشی کرتے ہیں ان کو مسترد کیا جائے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close