وزیراعظم عمران خان کی تقریر کے دوران بکرے کا صدقہ، ویڈیو وائرل

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کی گزشتہ رات کی تقریر کے دوران ان کے چاہنے والوں نے بکرے کا صدقہ دیا۔ اس حوالے سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک دلچسپ ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خطاب کے دوران ٹی وی سکرین پر سے اُن کا کالے بکرے سے صدقہ اتارا جا رہا ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ رات وزیر اعظم عمران خان نے اپنے خلاف تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے قوم سے خصوصی خطاب کیا۔

تقریر کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے دھمکی آمیز خط سے متعلق کھُل کر بات کی اور مبینہ طور پر دھمکی آمیز خط لکھنے والے ملک کا بے دہانی میں نام بھی لے بیٹھے۔ ہر بار کی طرح اس بار بھی یہ خطاب عمران خان کے حامیوں اور مخالفین کی جانب سے دیکھا اور سُنا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی دلچسپ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ عمران خان کا شیدائی بکرا لے کر ٹی وی اسکرین پر ہی عمران خان پر سے اسے وار رہا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close