پاؤں پڑنے، رونے دھونے اور منتیں ترلے کر نے سے کرسی نہیں بچے گی، وزیر اعظم کی تقریر پر سخت ترین تبصرہ

کوئٹہ (آئی این پی)پا کستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پی ڈی ایم کے ترجما ن حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پاؤں پڑنے،رونے دھونے اور منتیں ترلے کر نے سے عمران نیازی کی کرسی نہیں بچے گی،آپ کی بادشاہت اور غلط بیا نی نے پاکستان کو بحرانستان بنادیا ہے، اپنے جا ری کر دہ بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بیروزگاری معاشی سیاسی ادارہ جاتی اور آئینی و قانونی بحران عروج پر ہے،دوست ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کا بحران ایک الگ داستان ہے،تحریک عدم اعتماد آئینی راستہ ہے جس سے آپ کی بادشاہت کا خاتمہ کرینگے،

خان صاحب مبینہ اور غیر مستند خط کا سہارا لیکر ہیرو بننے کی ناکام کوشش نہ کرو، تحریک عدم اعتماد واپس لینے کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا، پاکستان کو بحرانوں سے نکالنے کا واحد حل عمران نیازی کی رخصتی میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی پاؤں پڑنے رونے دھونے اور منتیں ترلے کر نے سے آپ کی کرسی نہیں بچے گی،آپ کی بادشاہت اور غلط بیا نی نے پاکستان کو بحرانستان بنادیا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close