پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے اہم ترین فیصلہ کر لیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جو یکم اپریل سے 15 اپریل تک برقرار رہیں گی۔ وزارت خزانہ کے اعلامیہ کے مطابق حکومت کو 33 ارب روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا ہوگا۔ وزارت خزانہ کے مطابق پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 149روپے86 پیسے، ڈیزل کی قیمت فی لیٹر 144 روپے15 پیسے برقرار ہے۔

اعلامیہ کے مطابق مٹی کے تیل کی قیمت فی لیٹر 125 روپے56 پیسے، لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت فی لیٹر 118 روپے 31 پیسے برقرار ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close