سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دے دیا گیا، کس کو رکھا جائے گا؟ اہم انکشاف

کراچی (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کے حوالے سے بڑی پیش رفت یہ ہوئی ہے کہ محکمہ داخلہ سندھ نے سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رکن قومی اسمبلی علی وزیر کو سینٹرل جیل کراچی سے اسلام آباد منتقل کیا جارہا ہے۔ محکمہ داخلہ سندھ کے مطابق سندھ ہاؤس اسلام آباد کے کمرہ نمبر 214 کو سب جیل قرار دیا گیا ہے، نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ آئی جی سندھ سب جیل کی سیکیورٹی کے لیے انتظامات کریں۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ علی وزیر کو کراچی سیٹرل جیل سے اسلام آباد روانگی کیلئے ایئرپورٹ منتقل کردیا گیا ہے۔ علی وزیر کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کےخلاف تحریک عدم اعتماد میں ووٹ کاسٹ کیے جانے کا امکان ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ گزشتہ روز پی ٹی آئی کے مزید 3 ارکان قومی اسمبلی بھی سندھ ہاؤس پہنچے تھے جس کے بعد اجلاس میں شریک تحریک انصاف کے منحرف ارکان کی تعداد 22 ہوگئی ہے۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close