عثمان بزدار آج وزارت اعلیٰ کا منصب چھوڑ دیں گے، آخری سرکاری مصروفیت کیا ہو گی؟

لاہور (پی این آئی) پنجاب کے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار آج راولپنڈی میں وقار النساء کالج کو یونیورسٹی بنانے کا نوٹیفکیشن شیخ رشید کے حوالے کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ سردار عثمان بزدار کی جانب سے آج وزارتِ اعلیٰ چھوڑنے کا امکان ہے۔ اس طرح عثمان بزدار آج آخری سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ سردار عثمان بزدار آج ایوانِ وزیرِ اعلیٰ لاہور میں آخری تقریب میں شرکت کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ایوانِ وزیرِ اعلیٰ میں وقار النساء یونیورسٹی راولپنڈی کے سنگِ بنیاد کی تقریب ہو گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید کو لاہور مدعو کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار وقار النساء یونیورسٹی کا نوٹیفکیشن شیخ رشید کے حوالے کریں گے۔ سردار عثمان بزدار کی بطور وزیرِ اعلیٰ یہ آخری تقریب ہو گی۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close