عمران خان کی جان کو خطرہ، قتل کی دھمکی بھی دی گئی، پی ٹی آئی رہنما تشویشناک دعویٰ کردیا

 

اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فیصل واوڈا نے وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ظاہر کردیا۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا وزیر اعظم عمران خان کی جان کو خطرہ ہے، انہیں قتل کرنے کی سازش کی جا رہی ہے۔ وزیر اعظم کو قتل کی دھمکی بھی دی گئی ہے اور انہیں قتل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔

 

 

فیصل واوڈا کے مطابق انہوں نے وزیر اعظم سے کئی بار کہا ہے کہ جلسے میں بلٹ پروف شیشہ لگوائیں لیکن انہوں نے کہا کہ جب میری موت لکھی ہوگی تو چلا جاؤں گا۔ وزیر اعظم دلیر ہیں اور ملک کو کسی کو آگے جھکنے نہیں دیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close