ٹیلی نار کمپنی کے بینک اکائونٹس منجمد کر دیئے گئے، وجہ کیا بنی؟

اسلام آباد(پی این آئی)ساڑھے تین ارب روپے کا انکم ٹیکس ادا نہ کرنے پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیلی کام کمپنی ’ٹیلی نار‘ کے بینک اکاؤنٹس منجمد کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل کے مطابق ایف بی آر کی طرف سے کمپنی کو انکم ٹیکس کی ادائیگی کے لیے متعدد نوٹس جاری کیے گئے لیکن کمپنی کی طرف سے ان پر کان نہیں دھرے گئے۔

 

 

ٹیکس ادا کرنے کی بجائے کمپنی کی طرف سے عدالت سے رجوع کیا گیا تاہم عدالت کی طرف سے بھی اس کی تمام درخواستیں مسترد کر دی گئیں، جس کے بعد ایف بی آر نے ٹیکس وصولی کے لیے اس کے اکاؤنٹس منجمد کر دیئے ہیں۔ذرائع کے مطابق ٹیلی نار کی ملک بھر میں موجود فرنچائزز کو بھی ایف بی آر کی طرف سے نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close