اب سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا، مولانا فضل الرحمٰن نے وزیراعظم عمران خان کو پیغام دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی) متحدہ اپوزیشن کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کردیا، انہوں نے کہا ہے کہ اب سب کچھ ہاتھ سے نکل گیا ہے۔متحدہ قومی موومنٹ کے متحدہ اپوزیشن میں شامل ہونے کے موقع پر کی گئی نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ایم کیو ایم عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دے گی جس کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

 

ایم کیو ایم کا یہ فیصلہ پاکستان کیلئے سیاسی یکجہتی کا اظہار ہے، چار سال پہلے شروع ہونے والے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا ہے، تمسخر کی سیاست نے معاشرے کی بنیادوں کو ہلادیا، جنہوں نے ابھی تک فیصلہ نہیں کیا ان کیلئے موقع ہے کہ وہ قومی دھارے میں شامل ہوجائیں۔انہوں نے کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ان کے خلاف عالمی سازش ہوئی ہے، ہم پوچھتے ہیں کہ تم ہو کیا چیز، ایسی باتیں کرکے خود کو بڑا دکھانا چاہتے ہو، متحدہ اپوزیشن کے ارکان کی تعداد 175 ہوگئی ہے،اب سب کچھ ہاتھ سے نکل چکا ہے، اب بہتر ہے کہ وزیر اعظم استعفیٰ دے دیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close