جدید ترین ای پاسپورٹ کے اجرا کا اعلان، پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کل ( بدھ کو ) ای پاسپورٹ کا اجراء کرینگے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہو ں نے کہا نئے بائیو میٹرک پاسپورٹ میں الیکٹرانک چپ استعمال کی جائے گی۔انہوں نے کہا ای پاسپورٹ میں جدید ترین 29 نئے سکیورٹی فیچرز شامل کئے گئے ہیں۔

 

انہوں نے کہا ای پاسپورٹ ؛ 2004 کے بعد پاکستانی سفری دستاویز کی سب سے بڑی اپگریڈیشن ہے۔ای پاسپورٹ سے دنیا بھر کے ائیر پورٹس پر ای گیٹ کی سہولت سے استفادہ کیا جاسکے گا۔ ابتدائی طور پر ای پاسپورٹکی سہولت سفارتی اور سرکاری پاسپورٹس کے لئے ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close