حکومت کے منحرف ارکان کو قانونی کارروائی سے کیسے بچایا جائے؟ اپوزیشن میدان میں آ گئی

اسلام آباد(پی این آئی)متحدہ اپوزیشن نے حکومت کے منحرف ارکان کوقانونی کارروائی سے بچانے کے لیے نئی حکمت عملی پر غور شروع کردیا ہے۔نجی ٹی وی کےمطابق متحدہ اپوزیشن پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کو قانونی کارروائی سےبچانےکیلئے نئی حکمت عملی ترتیب دے رہی ہے۔ اپوزیشن نے منحرف ارکان کو ووٹنگ میں نہ لانےپرغور شروع کردیا ہے۔

 

 

خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکینِ قومی اسمبلی کو خط لکھ کر ہدایت کی ہے کہ تحریک عدم اعتماد کے روز کوئی بھی رکن ایوان میں نہ آئے ۔ خلاف ورزی کرنے والے رکن کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں