استعفیٰ واپس لوں گایا نہیں؟ طارق بشیر چیمہ پھر میدان میں آگئے

اسلام آباد(پی این آئی)مسلم لیگ ق کے رہنما طارق بشیرچیمہ کا کہنا ہے کہ انہوں نے کل اپنا استعفیٰ دے دیا تھا اب وہ اس کو واپس نہیں لیں گے۔ چیئر مین سینیٹ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طارق بشیر چیمہ کا کہنا تھا کہ میں عدم اعتماد کے حق میں ووٹ دوں گا،میں ق لیگ میں ہوں اور چودھریوں کے ساتھ ہوں۔

 

 

طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ کس نے کہا کہ میں پارٹی سے ناراض ہوں تو اس پر صحافی نے سوال کیا کہ فرخ حبیب نےٹویٹ کیا ہے کہ طارق چیمہ دوریاں پیداکررہےتھے۔ اس پر انہوں نے کہا کہ میں نےفرخ حبیب سےمشورہ کیا ہو گا،اس لیےان کوہی پتہ ہوگا۔ طارق بشیر چیمہ نے واضح کیا کہ ان کی شہبازشریف سمیت کسی اپوزیشن رہنماسےملاقات نہیں ہوئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close