محکمہ صحت عامہ، محکمہ امورر دینیہ اوریونیسیف کے تعاون سے علماء کرام کے لئے سیمنار کا انعقاد

مظفرآباد (پی آئی ڈی) محکمہ صحت عامہ ای پی ائی کے زیر انتظام عوام میںCOVID-19 ویکسی نیشن اورCOVID-19 بیماری کے تدارک اور روک تھام کے لئے محکمہ امورر دینیہ اورUNICEF کے رسک کمیونکیشن اینڈ کمیونٹی اینگیجمنٹ کے تعاون سے علماء کرام کے لئے سیمنار کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع مظفرآباد سے علماء کرام کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس سیمنار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عبدالستار خان پروونشل پروگرام منیجر نے کہا کہCOVID-19 کی روک تھام کے لئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے علماء نے اس بیماری، وباء کی آمد پر ہی ای پی ائی پروگرام کے ساتھ عوام میں شعور اجاگر کیا اور علماء اور خطیب حضرات نے مساجد سے اپنے خطابات میں اس بیماری سے بچاؤ کے لئے عوام میں شعور اجاگر کیا انہوں نے کہا کہEPI پروگرام اور محکمہ امور دینیہ کے ساتھ مل کر آزاد کشمیر کی6800 سے زائد مساجد کے باہت آگاہی بینرز اور پوسٹرز آویزاں کروائے اور تمام مساجد سےCOVID-19 وباء سے بچاؤ کے لئے اعلانات بھی ہوئے اور اب جبکہCOVID-19 سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کا مرحلہ شروع ہے اور آزاد کشمیر میں 57% آبادی کوEPI پروگرام کی ٹیموں نے ویکسینیشن مکمل کر لی ہے اور اب باقی آبادی کوCOVID-19 کی ویکسی نیشن کرنے کے لئے علماء کرام کا کردار انتہائی اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ علماء اپنے خطابات میں ویکسی نیشن کے حوالہ سے عوام شعور اجاگر کریں اور خاص طور پر جامع مساجد میں محکمہ صحت عامہ کے ساتھ مل کر اعلانات کروائیں۔ EPI آگاہی مہم کی تحریک سے ڈائریکٹر امور دینیہ حافظ نزیر قادری،علماء کرام اور علماء مشائخ کونسل نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ محکمہ امور دینیہ EPI پروگرام محکمہ صحت عامہ کے ساتھ مل کر ویکسی نیشن کے اہداف کو پورا کریگا اور وہ دن دور نہیں جب ہم اس وباء سے چھٹکارہ حاصل کر لیں گے۔ ڈاکٹرعبدالستار خان پروونشیل پروگرام منیجر ای پی آئی نے کہا کہ محکمہ صحت ای پی آئی آزاد کشمیر اور یونیسیف کے باہمی اشتراک سے پروگرام ”رسک کمیونیکیشن اینڈ کمیو نٹی اینگیجمنٹ“کے تحت کورونا وباء کی روک تھام کیلئے ویکسی نیشن کی افادیت پر مظفرآبادمیں آزاد کشمیر کے علماء مشائخ کے اعزاز میں ”آگاہی سیشن“ کا انعقاد کیا گیا۔ ’آگاہی سیشن“ سے خطاب کرتے ہوئے پروونشل پروگرام منیجر ڈاکٹر عبدالستار خان نے کہا کہ ای پی آئی پروگرام کے تحت ملک بھر میں کورونا وائرس کی وباء آنے سے لے کر آج تک اس وباء کی روک تھا م کے لیے عوام میں شعور اجاگر کرتے ہوئے بہت سے اہم اقدامات اٹھائے تاکہ عوام میں اس بیماری سے بچاؤکے لیے شعور اجاگر کیا جا سکے۔ اس حوالے سے محکمہ صحت ای پی آئی نے سول سوسائٹی کے تمام شعبہ جات کے ساتھ مل کر کام کیا،جس میں آزادکشمیر کے تمام محکمہ جات، مذہبی امور،محکمہ اطلاعات، سیاسی رہنماء،سول سوسائٹی نمائندگان لوکل NGO’s،CBOاور خاص طور پر عوام میں شعور اجاگر کرنے تمام احباب نے مثبت کردار ادا کیا۔آزادکشمیر بھر کے علماء کرام نے شروع دن سے اس بیماری کے حوالے سے عوام میں شعور اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کیا۔ علماء کرام نے محکمہ صحت عامہ ای پی آئی پروگرام کے ساتھ ملکر اگاہی مہم میں کام کیا اور پھر جب اسی وباء کے تدارک کے لیے ویکسی نیشن کا عمل شروع ہوا تو ویکسین کے استعمال کے حوالہ سے بھی علماء کرام اور میڈیا کا کردار بڑا اہم رہا۔ اسی لیےCOVID-19ویکسینیشن کی اہمیت کے حوالہ سے آج کے اس سیشن کا انتظام محکمہ تعلقات عامہ اور علماء کرام کے ساتھ ملکر کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر میں کورونا وباء کی ویکسی نیشن کے حوالہ سے بھرپور مہم کا آغاز ہوا۔ ویکسی نیشن کے یہ سروسز پورے آزادکشمیر میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتالوں، تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں، رورل ہیلتھ سینٹرز، BHU’s اور موبائل ٹیموں کے ذریعے فراہم کی جارہی ہیں اور اس وقت تک کل آبادی میں 60 فیصد سے زائد لوگوں کو COVID-19 کے حفاظتی ٹیکہ جات لگائے جا چکے ہیں۔ اب باقی ماندہ آبادی کو ویکسین کروانے کے لیے ایک مربوط حکمت عملی بنائی جا رہی ہے۔ جس کے لیے معاشرے کے تمام شعبہ جات اور محکمہ جات کو ساتھ لے کر ویکسی نیشن کے عمل کو 100 فیصد آبادی تک پہنچانے کے لیے کام ہو رہا ہے۔ حکومت آزادکشمیر کی ہدایت کے مطابق جلد از جلد 100 فیصد آبادی تک رسائی اور ویکسی نیشن کا عمل مکمل کیا جائے گا۔ ویکسی نیشن کی وجہ سے COVID-19 وباء میں کافی حد تک کمی آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ اطلاعات نے بھی ایک کامیاب آگاہی مہم چلائی.. جس کے اثرات سے عوام کی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں مدد ملی۔ محکمہ صحت کے ساتھ کورونا وبا کی روک تھام اور ویکسی نیشن کو بہتر سے بہتر بنانے علماء کرام بھی یہ تعاون جاری رکھیں گے۔ انہوں نے کہاکہ علماء کرام سے وباء کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم میں بھرپور حصہ لے کر معاشرے میں اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا کے حوالے سے افواہ سازی کی حوصلہ شکنی کی جائے اور سائنسی تحقیق کی بنیاد پر درست معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے مساجد اعلانات آمیں اگاہی کا موثر استعمال کیا جائے اور اس کی مکمل روک تھام کے لیے ویکسی نیشن بہت ضروری لگوانے کے لیے عوام الناس کو راغب کیا جائے۔ کورونا وباء سے مکمل نجات پانے کے لیے علماء کرام؛ خطیب حضرات کمیونٹی کی آگاہی کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ کورونا وباء کی روک تھام کے لیے ویکسی نیشن بہت اہمیت کی حامل ہے۔ بنیادی احتیاطی تدابیر کے ساتھ ساتھ ویکسی نیشن کوریج کے اہداف کو حاصل کرنے کے لیے مذہبی امور کے اراکین کا تعاون بہت ضرور ی ہے۔ آزادکشمیر میں کورونا وباء کی روک تھا م کے لیے فرنٹ لائن ورکرز، د، یونیسیف ورکرز اور دیگر سٹیک ہولڈرز کے تعاون کے ساتھ مم کردار ادا کیا۔ آزادکشمیر نے ویکسی نیشن کے مقرر کردہ اہداف کوحاصل کرنے کے لیے نسبتاًبہتر کام کیا۔ آزادکشمیر میں 16 لاکھ 46 ہزار 4 سو 33افراد کی جزوی اور 15 لاکھ 89 ہزار 9 سو 03 افراد کی مکمل طور پر ویکسی نیشن کر دی گئی ہے۔ ویکسی نیشن کے بغیر رہ جانے والے افراد کی کوریج کے لیے علماء کرام سے تعاون کی اپیل کی۔علماء کرام کی کثیر تعداد نے ”اگاہی سیشن“ میں شرکت کی اور آگاہی سیشن میں سیر حاصل گفتگو میں بھر پور حصہ لیتے ہوئے زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پیغام پہنچانے کے لیے اپنی تجاویز بھی دیں۔ اس موقع پر وائس چیئرمین علماء کونسل قاضی سہیل احمد،ڈائریکٹر مذہبی امور آزاد کشمیر حافظ نذیر احمد قادری،ڈپٹی ڈائریکٹر مذہبی امور مفتی تنویر احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر مذہبی امور سید منیر کاظمی، ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ ایجوکیشن ٹریننگ اورنگزیب مغل،UNICEFکنسلٹنٹ ثوبیہ مغل، ڈاکٹر مرتضیٰ گیلانی، ڈاکٹر ثروت قدیر،پی ایس وی ایاز نذیر عباسی، اشفاق اعوان،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر حناء رشید، سندس شریف ڈار؛ نعیم اختر؛ ڈاکٹر مراَت الاعزاز C4Dکنسلٹنٹ؛صالحہ خواجہ ودیگر نے شرکت کی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close