میں پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا، کس نے اعلان کر دیا؟

اسلام آباد(پی این آئی) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنماء طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ میں پاکستان چھوڑ کر چلا جاؤں گا لیکن عمران خان کو ووٹ نہیں دوں گا،چودھری برادران کی پوری فیملی میری محسن ہے، میں اپنی اوقات جانتا ہوں، چودھریوں کی خاطر ہر قسم کا زہر پیتے رہے ہیں، آئندہ بھی پئیں گے۔انہوں نے اے آروائی کے پروگرام میں کاشف عباسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کو چورن بیچ رہے ہیں۔

 

 

ہم نے کہا تھا کہ جنوبی پنجاب کو بھی صوبہ بنائیں اور بہاولپور کو بھی بنائی، چودھری شجاعت کی موجودگی میں میری تلخی ہوئی کہ میرا پیغام دے دیں، کہ میں ان کو ووٹ نہیں ڈال سکتا، مسلم لیگ ق کی پوری فیملی میری محسن ہے، میں اپنی اوقات جانتا ہوں، انہوں نے مجھ پر مشکل وقت میں ہمیشہ شفقت کا ہاتھ رکھا ۔انہوں نے کہا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو ووٹ نہ دینے کا فیصلہ مہینوں پہلے کیا تھا، ہم چودھری پرویز الٰہی کی خاطر ہر قسم کا زہر پیتے رہے ہیں، آئندہ بھی ان کے ساتھ لڑیں گے۔ میں کہیں نہیں جارہا، چودھری شجاعت اور چودھری پرویز الٰہی دونوں کے ساتھ ہوں۔ طارق بشیر چیمہ نے کہا کہ میں کوئی ایسی بات نہیں کروں گا کہ جس سے میری قیادت کو لگے کہ میں اوقات سے باہر ہوگیا ہوں، میں نے خاموشی سے استعفادینے کا فیصلہ کیا اور اپنی قیادت کو آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ اگر چودھری شجاعت کا دل کرتا ہے کہ وہ ن لیگ کے ساتھ جائیں تو اس کا جواب چودھری شجاعت یا ان کے بچے دے سکتے ہیں۔ آج جو بھی بات ہوئی ہے یہ ساری آج تک کی ڈویلپمنٹ ہے۔

 

وزارت اعلیٰ کی پیشکش آج آئی ہے، مسلم لیگ ق کو گندا کرنے کیلئے ہمیں وزارت اعلیٰ دے رہے ہیں۔ یاد رہے پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء اوروفاقی وزیربرائے ہاؤسنگ طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفا دے دیا ہے، انہوں نے کہا کہ میں نے وفاقی کابینہ چھوڑ دی ہے، اب عمران خان کے خلاف ووٹ دوں گا، کچھ دیر میں تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔ طارق بشیر چیمہ مسلم لیگ ق کے سینئر رہنماء ہیں، وہ ساڑھے تین سالوں کی وفاقی حکومت کی کارکردگی سے سخت نالاں ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close