پاکستان میں سیاسی غیر یقینی کی صورتحال، ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، قدر میں ہوشربا اضافہ

لاہور (پی این آئی) سیاسی غیر یقینی کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپیہ مزید کمزور ہو گیا، کاروباری ہفتے کے پہلے روز ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ 182 روپے کی سطح سے اوپر چلی گئی۔

 

 

تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے پہلے ہی دن انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر 182روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہو گیافاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پیر کو انٹر بینک میں روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں50پیسے کاا ضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے ڈالر کی قیمت خرید 181.70روپے سے بڑھ کر182.20روپے اور قیمت فروخت181.80روپے سے بڑھ کر182.30روپے ہو گئی۔ اسی طرح مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں30پیسے کے اضافے سے ڈالر کی قیمت خرید 181.80روپے سے بڑھ کر182روپے اور قیمت فروخت182.20روپے سے بڑھ کر182.50روپے ہو گئی ۔فاریکس رپورٹ کے مطابق یورو کی قیمت خرید 197روپے اور قیمت فروخت199روپے پر بدستور برقرار رہی جبکہ50پیسے کی کمی سے برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید237روپے سے گھٹ کر236روپے اور قیمت فروخت239روپے سے گھٹ کر238.50روپے پر آ گئی ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں