فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کی خبروں پر خود ہی بڑا اعلان کردیا

اسلام آباد (پی این آئی) سابق معاون خصوصی برائے اطلاعات اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت اختیار کرنے کی خبروں کی تردید کی ہے۔

 

سوشل میڈیا پر بعض لوگوں کی جانب سے یہ دعویٰ کیا گیا تھا کہ کچھ عرصے سے سائڈ لائن ہوجانے والی فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے سابق معاون خصوصی نے وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ” سوشل میڈیا پر میرے بارے میں ن لیگ میں شمولیت کے حوالے سے گردش کرنے والی خبر من گھڑت، بے بنیاد اور حقائق کے منافی ہے۔اس سے قبل نجی ٹی وی نے بھی دعویٰ کیا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے مسلم لیگ ن میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے نواز شریف کو گلوکار وارث بیگ کے ذریعے پیغام بھیجا ہے، انہوں نے ن لیگ میں شمولیت کیلئے سیالکوٹ سے ٹکٹ کی شرط بھی نہیں رکھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close