استعفیٰ دیا یااستعفیٰ لیا گیا؟ عثمان بزدار کے مستعفی ہوتے ہی مونس الٰہی کا ردِعمل آگیا

اسلام آباد(پی این آئی)وفاقی وزیرمونس الہٰی نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے وزیراعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی آفر قبول کر لی ہے۔نجی ٹی کے مطابق مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ حکومت نے پرویزالہٰی کو وزیراعلیٰ پنجاب نامزد کیا ہے، بنی گالہ میں وزیر اعظم سے ہونے والی ملاقات کےدوران موجودہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے استعفیٰ لیاگیا ۔

 

 

خیال رہے کہ اس سے قبل چوہدری پرویز الہٰی نے بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی جس کے بعد تحریک انصاف نے اعلان کیا کہ پنجاب کی وزارت اعلیٰ چوہدری پرویز الہٰی کو دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close