تحریک عدم اعتماد میں نیا موڑ آگیا، ق لیگ کے رہنماطارق بشیر چیمہ نے وفاقی کابینہ سے استعفیٰ دیدیا

اسلام آباد(پی این آئی)تحریک عدم اعتماد میںنیا موڑ آگیا۔حکومتی اتحادی جماعت قلیگ کے سینئررہنما اور وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ نے وزارت سے استعفیٰ دیدیااورکہاکہ پارٹی چاہےجوبھی فیصلہ کرے میںوزیراعظم عمران خان کیخلاف عدم اعتمادکاووٹ دوںگا۔واضح رہے کہ اس سےقبل سلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا کہنا ہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی وزیر اعظم عمران خان کی بات سننے گئے ہیں۔

 

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ چوہدری پرویز الہٰی بنی گالہ کوئی فیصلہ کرنے نہیں گئے۔وزیراعظم سےملاقات کے بعد پرویزالٰہی دیگراتحادیوں کوملاقات سےآگاہ کریں گے، جو بھی فیصلہ ہوگا اتحادیوں کی مشاورت سے ہوگا۔خیال رہے کہ چوہدری پرویز الہٰی مسلم لیگ ق کے وفد کے ہمراہ بنی گالہ میں وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کیلئے پہنچ چکے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close