انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہو گیا

اسلام آباد ( پی این آئی)کاروباری ہفتے کے پہلے روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر 182روپے سے بھی تجاوز کرگیا۔رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اڑان ریکارڈ کی گائی ہے ۔ نجی ٹی وی کے مطابق کاروبار کے آغاز پر ہی ڈالر 182 روپے سے اوپر چلاگیا۔انٹربینک میں کاروبارکے دوران ڈالر کی قیمت میں 52 پیسے اضافہ ہوا جس سے اس کی قیمت 182 روپے 30 پیسے تک جا پہنچی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close