مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا

گوجرانوالہ (پی این آئی)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کارکنوں کو عمران خان کو گالی دینے سے روک دیا۔مریم نواز نے گوجرانولہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا، تاہم جب وہ وزیر اعظم پر تنقید کر رہی تھی، تو اس دوران کارکنوں کی جانب سے عمران خان کیلئے نازیبا الفاظ ادا کرنے کی کوشش کی گئی۔اپنے خطاب کے دوران مریم نواز نے کارکنوں کو گالیاں نہ دینے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ گالیاں نہیں دیں۔مریم نواز نے کہا کہ ایک وہ ہے جو پریڈ گراؤنڈ میں زور زور سے رو رہا ہے، کہتا تھا کہ دس لاکھ کا مجمع ہوگا، دس لاکھ تو کیا دس ہزار لوگ نہیں آئے۔گوجرانوالہ میں مہنگائی مکاؤ مارچ سے مریم نواز اور حمزہ شہباز نے خطاب کیا۔اپنے خطاب میں مریم نواز نے گوجرانوالہ والوں کو آئی لو یو بھی کہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close