اسد عمر نے عمران خان کو عام انتخابات کرانے کا مشورہ دے دیا، تفصیل جانیئے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں وزیراعظم عمران خان کے جلسے میں عوام کا جوش و خروش دیکھ کر وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اس قدر جزباتی ہو گئے کہ انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو الیکشن کروانے کا مشورہ دے دیا۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں امر بالمعروف جلسے سے خطاب کے دوران مجمع کو دیکھتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ خان صاحب! الیکشن کروا ہی دو۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب دل کہتا ہے الیکشن کال کر ہی لو تاکہ پتا چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔

اسد عمر نے کہا کہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکٹھے ہیں، عدم اعتماد چھوٹی چیز ہے، یہ سیاست دانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کے لیے جیتیں گے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close