نااہلوں کے ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کا وقت آن پہنچا، اب سلیکٹڈ اورا س کے حواریوں کا مزید اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں بنتا

اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کے سنیئر رہنما وسابق ڈپٹی میئر اسلام آباد چودھری رفعت جاوید نے کہاہے کہ نااہلوں کے ٹائی ٹینک کے ڈوبنے کا وقت آ پہنچاہے،پوری قوم کو مہنگائی، بے روزگاری، بجلی، گیس کے بلوں اور غیر ملکی قرضوں کے پہاڑ تلے دبانے والا عمران نیازی قوم کو مزید ٹرک کی بتی کے پیچھے نہیں لگاسکتا،اسپیکر قومی اسمبلی کی جانبداری بھی غریب دشمن حکومت کو زیادہ دیر تک نہیں بچاپائے گی،

نااہل و عوام دشمن حکمران ٹولے کا گھر جاناٹھہرگیاہے،حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوچکی ہے،28مارچ کا جلسہ حکمرانوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا،عمران نیازی اپنے ارکان اسمبلی اور عوام کی حمایت کھو چکے ہیں،اب سلیکٹڈ اورا س کے حواریوں کا مزید اقتدار میں رہنے کا جواز نہیں بنتا،نااہل ٹولہ جب سے اقتدارمیں آیاہے ملک کی معیشت، ترقی و خوشحالی کو تباہی کے دھانے پر لاکھڑاکیاہے۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی آرڈیننس بدنیتی پر مبنی ہے،عمران نیازی عدم اعتماد میں تاخیر کیلئے عدالتی کندھا استعمال کرناچاہتے ہیں،آرٹیکل 63واضح ہے کسی تشریح کی ضرورت نہیںتحریک عدم پر تاخیر کیلئے صدارتی ریفرنس دائر کیا گیا ہے،نااہل ٹولے نے ملک کا سیاسی کلچر تباہ کردیا ہے، اگر تحریک عدم میں تاخیر ہوئی تو ملک عدم استحکام کا شکا رہوگا،عوام حق کے ساتھ اور برائی کے خلاف کھڑی ہے،عمران نیازی کے اپنے لوگ ان کے خلاف بول رہے ہیں۔اتوار کو اپنے ایک بیان میں مسلم لیگی رہنما چودھری رفعت جاوید نے کہاکہ نالائق حکمران اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئے ہیں،

یہ اپنی ناکامی کا ملبہ اپوزیشن جماعتوں پر ڈال کر عوام کو گمراہ نہیں کرسکتے،ان کی نااہلی،گالم گلوچ او ریکطرفہ احتساب کی وجہ سے پورا ملک بحران کا شکار ہے، ہرطرف بھوک وافلاس اور مایوسی کے ڈیرے ڈال رکھے ہیں،عالمی سطح پر پاکستان تنہا کھڑا ہے،کوئی ملک پاکستان میں اپنے پیسے انویسٹ کرنے کیلئے تیار نہیں ،جوشخص ملک کو نہ سنوار سکا اس سے بیرونی طاقتوں کو کیا خطرات لاحق ہوسکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ موجودہ نااہل حکمران ٹولہ اپنی خفت مٹانے کیلئے قوم کے سامنے مظلوم بننے کی ناکام کوشش کررہاہے،اپوزیشن حکومت کو بھاگنے نہیںدے گی،28مارچ کوپی ڈی ایم اور مسلم لیگ(ن)کے کارکنان کا اسلام آباد میں جم غفیر حکومت کی چھٹی کرانے کیلئے بھرپورعوامی مظاہرہ کرے گا،قوم کوجلد خوشخبری ملے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close