پی ڈی ایم کا حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد(آن لائن) پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے موجودہ حکومت کے خاتمے تک اپنی تحریک جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ،مقررین نے ملک میں شدید مہنگائی ،بے روزگاری اور آمن و آمان کی خرابی کی ذمہ دار نیازی حکومت کو قرار دیتے ہوئے فوری طور پر مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

اتوار کے روز وفاقی دارلحکومت میں پی ڈی ایم کے زیر اہتمام مہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے جے یوآئی کے سیکرٹری جنرل مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ 2109 میں بھی ہم نے مارچ کیا ایک پتہ تک نہیں توڑا گیاانہوں نے کہاکہ عمران خان نے قوم کو سول نافرمانی اور پارلیمنٹ پر حملے کی کال دی اور اس وقت بدقسمتی سے عمران خان نام نہاد وزیراعظم ہے انہوں نے کہاکہ شیخ رشید نے ریاست سے بغاوت کا اعلان کیا اور آج بدقسمتی سے وہ ملک کا وزیر داخلہ ہے، انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ کے احترام میں ڈی چوک کی بجائے سری نگر ہائی وے پر جلسہ کر رہے ہیں موجودہ حکومت نے کشمیر بیچ کر سڑک کا نام سری نگر ہائی وے رکھ دیا ہے انہوں نے کہاکہ عمران خان اور شیخ رشید دہشتگری کے مرتکب ہوئے ہیںحکومت کی ایما پر پارلیمنٹ لاجز اور سندھ ہا?س پر دھاوا بولا گیا اور ارکان اسمبلی کو زخمی کیا انہوں نے کہاکہ جن ارکان نے عمران خان بسے علیحدگی کا اعلان کیا ان کو دھمکیاں دی گئیں انہوں نے کہاکہ عمران خان یہودی ایجنٹ اور عالمی اسٹیبلشمنٹ کا سہولت کار ہے انہوں نے نوجوانوں کو ایک کروڑ نوکریوں کا سبز باغ دکھایا اگرکوئی ایک نوجوان کہہ دے نوکری ملی تو سیاست سے دستبردار ہوجا?ں گاانہوں نے کہاکہ معاشی ترقی کے وعدے کرنے والے نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کردیا ہے اور اس وقت صورتحال یہ ہے کہ عمران خان حکومت میں ہوتے ہوئے اپوزیشن کا کردار ادا کر رہے ہیں

اورروزانہ ایک درجن سے زائد وزیر اپوزیشن قائدین کو گالیاں دیتے ہیں انہوں نے کہاکہ تحریک عدم اعتماد کے بعد عمران خان ہوش و حواس کھو بیٹھے ہیںاگر ہماری حکومت آئی تو عمران خان کو حیدر آباد میں بند کریں گے انہوں نے کہاکہ جلد شیخ رشید کا ٹھکانہ تھانہ آبپارہ ہوگا انہوں نے کہاکہ شاہ زین بگٹی نے وزارت کو لات مار دی ہے عمران خان کیلئے بہتر یہی ہے کہ استعفیٰ دیدے وہ قوم سے کیے وعدے پورے نہیں کر سکے ہیں عمران خان خودکشی کرنے کا وعدہ پورا کردیں انہوں نے کہاکہ ایف بی آر، وزارت خزانہ اور سٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے قبضے میں دیدیا گیا ہے عمران خان پارٹی سمیت پریڈ گرا?نڈ میں خود کشی کر کے وعدہ پورا کریں انہوں نے کہاکہ ہمارا کل اور پروسوں بھی یہیں پر جلسہ جاری رہے گاجب ہماری حکومت آئے گی اور مولانا فضل الرحمان پاکستان کا وزیراعظم ہوگاانہوں نے کہاکہ حکومت میں آتے ہی شراب سمیت تمام منکرات پر پابندی لگائیں گے پاکستان میں جمہوریت اور جمہوری نظام کو آئین کے مطابق چلائیں گے انہوں نے کہاکہ اس وقت حیلے بہانے سے 18 ویں ترمیم کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ہم صوبوں کو مکمل صوبائی خود مختاری دیں گے،خزانہ، مواصلات، خارجہ اور دفاع کے علاوہ تمام محکمے صوبوں کے حوالے کریں گے جبکہ مزدور کی کم از کم اجرت ایک تولے سونے کے برابر کریں گیمہنگائی مارچ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا اسعد محمود نے کہاکہ ہم نے اپنے اسلاف کے نصب العین پر گامزن ہوتے ہوئے قومی اسمبلی میں حکومتی ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھائی ہے اورحکومت کی مذموم قانون سازی کو قوم پر آشکارا کیا ہے انہوں نے کہاکہ علمائ￿ کرام نے پاکستان کو مغربی تہذہب کا گہوارہ بنانے کی سازشوں کو ڈٹ کر روکا ہے انہوں نے کہاکہ ریاست مدینہ کا نام لینے والے کٹھ پْتلی حکمران نے بیت المقدس یہودیوں کے حوالے کرنے کی بات کی اور18 سال سے کم عمر غیر مسلموں پر اسلام قبول کرنے پر پابندی کا بل لانے کی کوشش کی

انہوں نے کہاکہ مساجد اور مدارس کو گرانے والے ریاست مدینہ کے علمبردار نہیں ہوسکتے ہیں پوری دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف کسی نے آواز بلند کی تو وہ جمیعت علمائے اسلام ہے اانہوں نے کہاکہ عمران نیازی نے کہا نیوٹرل جانور ہوتا ہے،پھر کہا جاتا کہ بیان فوج کے خلاف نہیں دیا انہوں نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ثابت کیا کہ ایک ادارے کے دم پر ملک پر مسلط کیے گئے آج اسی ادارے کو پکار رہے ہیں کہ میرے اقتدار کے دوام کیلئے نیوٹرل نہ رہو انہوں نے کہاکہ عمران خان بین الاقوامی ٹھگ ہے آج قوم اور پشت پر کھڑے لوگ عمران نیازی سے مکمل مایوس ہوچکے ہیں،ہماری اجازت کے بغیر عمران خان قومی اسمبلی میں تقریر تک نہیں کرسکتا انہوں نے کہاکہ ثابت ہوچکا عمران خان نے اسرائیل اور بھارت سے فنڈنگ حاصل کی اگرہماری حکومت آئی تو عمران خان سے ایک ایک پیسے کا حساب لیں گے انہوں نے کہاکہ حکومت کا تختہ پلٹیں گے اور شیخ رشید کی منشی گیری کو بھی ختم کریں گے۔اعجاز خان#/s#

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close