عالمی نمائش 2020ء جنوبی افریقہ کے کرکٹ سٹار ہرشل گبز کا پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا دورہ، کشمیری مصنوعات میں دلچسپی

دوبئی (پی آئی ڈی) عالمی نمائش 2020ء جنوبی افریقہ کے کرکٹ سٹار ہرشل گبز کا پاکستان پویلین میں کشمیر گیلری کا دورہ، کشمیری مصنوعات میں دلچسپی۔ کشمیرپریمئر لیگ سیزن 02کے میچوں کے دوران آزادکشمیر آنے کی یقین دہانی کرادی۔سیکرٹری سیاحت، سپورٹس، یوتھ وکلچر منصور قادر ڈار کا خیرمقدم۔دوبئی ایکسپو 2020ء کشمیر گیلری میں تین روزہ سپورٹس ٹورازم کے دوسرے روز جنوبی افریقہ کے کرکٹ ستارے ہرشل گبز نے دورے کے ساتھ ساتھ کشمیر گیلری میں منعقدہ کانفرنس میں بھی شرکت کی

اور حاضرین کے مختلف سوالات کے جوابات اور کانفرنس سے خطاب بھی کیا۔کانفرنس میں سیکرٹری سیاحت منصورقادر ڈار، کشمیر پریمئر لیگ کے چیئرمین ارشد چوہدری،وصدر عارف ملک،اویس نذر نے بھی خطاب کیا۔سیکرٹری سیاحت منصورقادر ڈار نے کشمیری گیلری کے دورے اور سپورٹس کانفرنس میں شرکت پر ہرشل گبز کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاکہ آزادکشمیر میں بین الاقوامی کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد کے لیے کشمیر پریمئر لیگ اور ہرشل گبز کا کردار نمایاں ہے۔بیرونی کرکٹ لیگوں کی پیش کش کو ٹھکرا کر ہرشل گبز نے کشمیر کی لیگ کا حصہ بننے کو ترجیح دی۔انہوں نے کہا کہ حکومت آزادکشمیر کو کھیلوں کے مقابلوں کا مرکز بنانا چاہتی ہے تاکہ سیاحت کو فروغ ملے۔ہرشل گبز نے اپنے خطاب میں کشمیر کی خوبصورتی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر واقعی جنت نظیر ہے، ان کی خواہش ہے کہ وہ جلد آزادکشمیر جائیں اور قدرتی حسین نظاروں کو دیکھیں۔انہوں نے کہاکہ مظفرآباد کا کرکٹ گراونڈ بھی بہت خوبصورت ہے اور یہ خوبصورت وادی کے درمیان واقع ہے۔بعدازاں ہر شل گبز نے پاکستان پویلین کے باہر بھی شائقین سے خطاب کیا اوران کے سوالات کے جوابات دئیے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close