رمضان المبارک کا آغاز 3اپریل بروز اتوار سے ہوگا، ماہر فلکیات کا اعلان

کویت سٹی (پی این آئی) کویتی ماہر فلکیات نے رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق ایک بیان جاری کردیا جس کے مطابق رمضان المبارک کا آغاز 3 اپریل بروز اتوار سے ہوگا، یہ اعلان کویت کے ماہر فلکیات عادل السعدون نے کیا ہے، اس سے قبل کویتی ماہرین نے بروز ہفتہ 2 اپریل سے ماہ رمضان کے آغاز کا بیان دیا تھا۔

 

ماہر فلکیات نے کہا کہ رمضان کا چاند دو اپریل ہفتے کے روز عام آنکھ سے بھی دیکھا جاسکتا ہے جس پر کویت کی وزارت انصاف نے شہریوں سے درخواست کی ہے وہ ہلال کا نظارہ کریں اور رویت کمیٹی کو شہادتیں جمع کروائیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں