پی ٹی آئی جلسے میں صرف 40ہزار لوگ ہیں، اینکر پرسن طلعت حسین کے دعوے پر مہر بخاری نے کھری کھری سنا دیں

اسلام آباد (پی این آئی) اینکر پرسن مہر بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جلسے میں عوام کی ایک بڑی تعداد شریک ہے، صحافیوں کو ایمانداری کے ساتھ رپورٹنگ کرنی چاہیے۔اپنے ایک ٹویٹ میں مہر بخاری نے کہا کہ کوئی بھی شخص جو گلیوں میں موجود ہجوم کو کم بتا رہا ہے یا اس کو کم کرکے دکھا رہا ہے وہ پیشہ ورانہ بد دیانتی کا مرتکب ہو رہا ہے۔

یہ بات ذہن نشین رہنی چاہیے کہ اگر اپوزیشن جماعتیں اس سے بڑا جلسہ کرلیتی ہیں تو اس کو بھی ایمانداری کے ساتھ رپورٹ کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں (صحافیوں کو) اپنے ذاتی جذبات کو اپنے کام پر غالب نہیں آنے دینا چاہیے، چاہے ہم جس کی (اپوزیشن یا حکومت ) بھی رپورٹنگ کر رہے ہوں۔خیال رہے کہ اس سے کچھ ہی دیر قبل اینکر پرسن طلعت حسین نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کے امر بالمعروف جلسے میں شریک عوام کی تعداد زیادہ سے زیادہ 40 ہزار ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close