عوام کا جوش دیکھ کر آج ہی الیکشن کال کر لیں، وفاقی وزیر اسد عمر نے جلسہ گاہ میں مشورہ دیدیا

اسلام آباد (پی این آئی)الیکشن تو اگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائےپاکستان کس کےساتھ ہے،جلسہ امر بالمعروف،اسد عمر کا جلسے سے خطاب۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے امر بالمعروف جلسے سے خطاب میں وزیراعظم عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن تو اگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کرہی کرلوتاکہ پتہ چل جائےپاکستان کس کےساتھ ہے۔

 

جلسہ عام سے خطاب میں اسد عمر کا کہنا تھاکہ عمران خان کے خلاف سارے چور اکھٹے ہیں، ہم سیاست میں حرام کا پیسہ لگانےوالوں کے خلاف کھڑے ہیں۔ان کا کہنا تھاکہ فضل الرحمان جوبائیڈن کو دنیا کا لیڈر کہتے ہیں، شہباز شریف بوٹ پالش کرنے پر لگے ہوئے ہیں، یہ جنگ عمران خان کی نہیں بلکہ پاکستان کی جنگ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عدم اعتما د چھوٹی چیز ہے، یہ سیاستدانوں کا کام ہے، یہ جنگ آپ صرف پاکستان نہیں پوری مسلم امہ کیلئے جیتیں گے۔اسدعمر نے وزیراعظم کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن تواگلےسال ہے لیکن دل کہتاہے الیکشن کال کر ہی کرلو تاکہ پتہ چل جائے پاکستان کس کے ساتھ ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ عام میں پہنچ گئے ہیں۔

 

جلسے میں خطاب کے دوران وزیراعظم کا اہم اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم کے جلسے سے قبل حکومتی اتحادی جماعت جمہوری وطن پارٹی نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے وزیراعظم کے معاون خصوصی کے عہدے سے بھی مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close