نواز شریف نے ق لیگ کو وزارت اعلیٰ پنجاب دینے کی حامی بھر لی، معاملات طے ہونےکا دعویٰ

اسلام آباد(پی این آئی)نجی نیوز چینل نے دعویٰ کیا ہے کہ مسلم لیگ( ن )کے قائد نواز شریف نے حکومت کی اتحادی جماعت( ق )لیگ کو پنجاب کی وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھرلی۔(ن) لیگ کی ٹیم آج چوہدری برادران کو نواز شریف کا پیغام پہنچائےگی۔ جلد الیکشن کرانےکی شرط پر نواز شریف نے وزارت اعلیٰ دینےکی حامی بھری ہے۔

نئے انتخابات 3 سے 6 ماہ کے اندر کرائے جائیں گے۔خیال رہےکہ کچھ دیر قبل مسلم لیگ( ن) اور مسلم لیگ (ق) کی قیادت کے درمیان اعلیٰ سطح کا رابطہ ہوا تھا۔ مسلم لیگ (ن )کا اعلیٰ سطح کا وفد آج شام (ق )لیگ کی قیادت سے ملاقات کرے گا، ملاقات آج شام اسلام آباد میں چوہدری برادران کی رہائش گاہ پر ہوگی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close