منحرف ارکان کو کہا کہ ان کی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کر گئے، پرویز خٹک کا جلسے میں بڑا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی )تحریک انصاف کا ‘امربالمعروف’ جلسے کا پریڈ گراؤنڈ میں تاریخی آغاز ہوگیا ہےجلسہ گاہ میں کارکنان اور عوام کی بڑی تعداد موجود ہے اور گراؤنڈ کے اطراف پارٹی پرچموں کی بہار ہے۔وزیر دفاع پرویز خٹک نے جلسہ گاہ سے مختصر تقریر میں اپوزیشن اور منحرف ارکان کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہا کہ سندھ ہاؤس میں گھوڑوں کا اصطبل لگایا گیا،

انکا کہنا تھا کہ منحرف ارکان ہمارے تھے ہی نہیں وہ تو لوٹے تھے۔وفاقی وزیر نے منحرف ارکان کو کہا کہ انکی جرات کیسے ہوئی؟ ہمیں چھوڑ کرگئے، یاد رکھو کہ پچھتاؤ گے ،آپ کے منہ پر کالا رنگ پھینکاجائیگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close