جلسے سے قبل وزیراعظم عمران خان کو بڑا جھٹکا ، اہم شخصیت کاوفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان

اسلام آباد (پی این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کے بعد شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدہ ہونے کا اعلان کر دیا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق بلاول بھٹو زرداری سے رکن قومی اسمبلی شاہ زین بگٹی نے اسلام آباد میں ملاقات کی، ملاقات میں ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے ارکان قومی اسمبلی بھی موجود تھے۔ملاقات کے بعد بلاول کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ ہمیں حالات بہتر کرنے اور امن بحال کرنے کا

مینڈیٹ ملا تھا لیکن حکومت کچھ ڈلیور نہ کر سکی۔میڈیا سے گفتگو کے دوران شاہ زین بگٹی نے وفاقی حکومت سے علیحدگی کا اعلان کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر برائے امور بلوچستان کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان بھی کیا اور کہا کہ ہم پی ڈی ایم کے ساتھ ہیں۔قبل ازیں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی سے ملاقات کی جس میں ملکی سیاسی صورت حال اور وزیر اعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر

تبادلہ خیال کیاگیا ۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی کے درمیان اتوار کو ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے موقع پر جمہوری وطن پارٹی کے مرکزی نائب صدر میر چاکر بگٹی اور مرکزی ڈپٹی جنرل سیکریٹری مدنی بلوچ اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سید یوسف رضا گیلانی، فیصل کریم کنڈی، شازیہ مری اور احسان اللہ مزاری موجود تھے ۔ ملاقات میں مسلم لیگ ن کے اراکین قومی اسمبلی شیخ فیاض الدین، راو اجمل اور ملک رشید احمد بھی شریک ہوئے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close