عشق نہ پوچھے ذات، 50 سالہ جاپانی خاتون نے 5 سالہ بچی سمیت سرگودھا پہنچ کر نکاح پڑھا لیا

سرگودھا (پی این آئی) عشق و محبت کی داستانیں اب بھی سنی اور دیکھی جا سکتی ہیں۔ عشق زبان سے نہیں، روح سے سمجھ میں آتا ہے۔ ایسا ہی کچھ سرگودھا میں ہوا ہے جہاں پچاس سالہ جاپانی خاتون اپنی پانچ سالہ بیٹی کے ہمراہ پاکستان آ کر اپنے دوست ملک رضوان کے ساتھ صاحبزادہ قاضی نگاہ مصطفی چشتی کے ہاتھ کلمہ طیبہ پڑھ کر دائرہ اسلام میں داخل ہوگئی، مفتی صاحب نے ایمان کی استقامت کیلے دعا کروائی اور جاپانی خاتون کا اسلامی نام عائشہ اور بچی کا نام حنافاطمہ رکھا گیا ہے جس کے بعد خاتون کا نکاح رضوان کے ساتھ کر دیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جاپانی خاتون کی یہ چوتھی شادی ہے اور وہ ایک بچی کی ماں بھی ہے، جس کو وہ ساتھ لے کر آئی ہے۔ دولہا کے گھر والوں نے بیٹے کی خوشی کی خاطر جاپانی بہو کو قبول کر لیا،خاتون کی بیٹی نے بھی اسلام قبول کر لیا، شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب اور دولہا کے دوستوں نے شرکت کی ہے۔ یہ خبر علاقے بھر میں لوگوں کی توجہ کا مرکز ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close