وزیراعظم عمران خان نے رات گئے آڈیو پیغام جاری کر دیا، اپنے چاہنے والوں سے کیا کہہ دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی) وزیراعظم عمران خان نے پاکستانی عوام سے جلد از جلد اسلام آباد پہنچنے کی اپیل کر دی ہے۔ رات گئے جاری کیے جانے والے اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج جو جلسہ ہورہا ہے، یہ تحریک انصاف کی نہیں، پاکستان کے مستقبل کی جنگ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلسے پر پہنچنے والے شہری جلدی نکلیں، کیونکہ سڑکوں پر رش ہوگا، خوف ہے کہ آپ وقت پر نہ پہنچ پائیں۔

اپنے آڈیو پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ آج ہم پاکستان کی تاریخ بنانے نکلے ہیں۔ یہ بات اہم ہے کہ حکومتی جماعت پاکستان تحریک انصاف آج اسلام آباد میں جلسہ کر رہی ہے جس سے وزیراعظم عمران خان خطاب کریں گے۔ اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں آج ہونے والے جلسے میں 36 کنٹینرز کی مدد سے اسٹیج تیار کیا گیا ہے، مرکزی قیادت کے لیے خصوصی کنٹینر بنادیا گیا ہے، جلسے میں شرکت کیلئے کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close