پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس، ناراض رکن احمد حسین دیہڑ بھی میدان میں آگئے، کیا جواب دیا؟

اسلام آباد (پی این آئی)پی ٹی آئی کا شوکاز نوٹس، ناراض رکن احمد حسین دیہڑ بھی میدان میں آگئے، کیا جواب دیا؟۔۔۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض رکن احمد حسین دیہڑ نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع کرا دیا۔اپنے جواب میں انہوں نے کہا کہ میں نے پی ٹی آئی نہیں چھوڑی، ابھی بھی پارٹی کا رکن ہوں ، میرے خلاف آرٹیکل 63 اے کی کارروائی نہیں بنتی۔

 

 

رکن قومی اسمبلی نے کہا کہ میرے اوپر لگائے گئے الزامات کے شواہد نہیں دئیے گئے۔احمد حسین نے نوٹس کے جواب میں اپنے ساتھ ہونے والی مبینہ ناانصافی کا حوالہ بھی دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close