عمران خان کو کب الیکشن کروانے کا مشورہ دیدیاگیا ؟ تہلکہ خیز خبر آگئی

اسلام آباد (پی این آئی )وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہاہے کہ میں نے عمران خان کو بجٹ کے بعد قبل از وقت الیکشن کا مشورہ دیاہے ۔پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہناتھا کہ اس کا نام عمران خان ہے ، اپوزیشن والے بیوقوف ہیں ، انہوں نے عمران خان کو جس مقبولیت پر پہنچا دیاہے میں آپ سے شیئر تو نہیں کر سکتا لیکن میں نے عمران خان کو مشورہ دیاہے کہ بجٹ دینے کے فوری بعد الیکشن کی طرف جانا چاہیے ، یہ شیخ رشید کی رائے ہے ،

کل پی ٹی آئی یہ نہ کہے کہ شیخ رشید کیسی باتیں کر رہاہے ، میں نے وزیراعظم عمران خان کو ایمرجنسی اور گورنر راج کی رائے دی لیکن انہوں نے مسترد کر دی ، یہ میری رائے ہے کہ اچھا اور غریبوں کیلئے بجٹ دینے کے بعد الیکشن کی طرف جائیں ، جو مقبولی عمران خان کو ملی ہے ، یہ درست وقت ہے کہ ہمیں قبل از وقت الیکشن کی طرف جانا چاہیے ، اگر وہ مسترد کر دیں تو وہ لیڈر ہیں ۔شیخ رشید کا کہناتھا کہ ہائیکورٹ نے انتظامیہ کوراستے کھلے رکھنے کی ہدایت کی ہے،

سرینگرہائی وے رینجرزاورایف سی کے حوالے کردیا ہے ،15 ہزارلوگوں کی امن وامان کیلئے ڈیوٹی لگائی ہے،ن لیگ کی سرینگرہائی وے پرجلسے کی درخواست مستردکردی، جے یوآئی کے پاس آج جلسے کی اجازت ہے،کل کی نہیں۔وفاقی وزیر داخلہ کا کہناتھا کہ مفرورقاتلوں کوبھی ووٹ کیلئے دبئی سے لایاجارہاہے، کسی کوکسی کاراستہ روکنے کی اجازت نہیں،ناظم جوکھیوکے قتل میں نامزدجام عبدالکریم دبئی سے ووٹ ڈالنے آرہے ہیں، آئی جی سندھ سے بات کی ہے،جام عبدالکریم کوگرفتارکریں گے، آج 4 بجے اجلاس میں جام عبدالکریم کانام ای سی ایل میں ڈالیں گے، جام عبدالکریم کانام انٹرپول میں بھی ڈالیں گے،ان کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close