آزادکشمیر، وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی عمرے کی ادائیگی، روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پر حاضری کے بعد وطن واپس پہنچ گئے

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیر اطلاعات ،قانون ،انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی عمرے کی ادائیگی اور روضہ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم پر حاضری کی سعادت حاصل کرنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئے ۔اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر اعلی حکام نے وزیر اطلاعات کا استقبال کیا ۔

وزیر اطلاعات نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوے کہا کہ کشمیری عوام محسن کشمیر وزیراعظم پاکستان عمران خان سے اظہار یک جہتی کیلیے 27 مارچ کو پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں بھرپور شرکت کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کیا ہے انہوں نے پہلی بار ایک آزاد خارجہ پالیسی کی بنیاد رکھ کر پاکستان کو بین الاقومی دنیا میں ایک ممتاز مقام دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ متوسط طبقے کی بہتری کیلیے عمران خان نے احساس پروگرام شروع کیا انہیں صحت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کیلیے انصاف صحت کارڈ جیسی سہولت مہیا کی گئی جس میں دس لاکھ تک علاج معالجے کی سہولت موجود ہے ۔انہوں نے کہا کہ ان تمام پروگراموں کا مقصد عوام کو ان کی دہلیز پر سہولتیں فراہم کرنا ہے ۔وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عمران خان کے خلاف اندرونی اور بیرونی سازشیں ناکامی سے دوچار ہونگی عمران خان سرخرو ہونگے کیونکہ پاکستانیوں کی اکثریت عمران خان کے نظریے کے ساتھ ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان کی قیادت میں او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس پاکستان کی بہت بڑی سفارتی کامیابی ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی ۔انہوں نے کہا کشمیری عوام 27 مارچ کو وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی کی سربراہی میں پریڈ گراؤنڈ کے جلسے میں بھرپور شرکت کر کے یہ واضح پیغام دیں گے کے کشمیری عوام اپنے محسن عمران خان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں