وزیراعظم آزاد کشمیر سے معاون خصوصی محمد اقبال کے ہمراہ برطانوی وفد کی ملاقات، مقبوضہ کشمیر کی، ایل او سی اور تحریک آذادی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار عبدالقیوم نیازی سے معاون خصوصی محمد اقبال کے ہمراہ برطانوی وفد کی ملاقات،ملاقات کے دوران مقبوضہ کشمیر کی صورتحال،ایل او سی اور تحریک آذادی کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے وفد کو بتایا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی دھجیاں اڑا رہا ہے بھارت جمہوریت کا دعویدار تو ہے مگر اسکے تمام اقدامات جمہوریت کے منافی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حال ہی میں بھارت نے حریت کانفرنس کے قائدین کو پاکستان میں او آئی سی وزراء خارجہ کے اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جس سے دنیا پر بھارت کے بھیانک چہرے کا پردہ آشکار ہوا۔انہوں نے برطانوی وفد سے کہا کہ وہ اپنی پارلیمنٹ میں مسئلہ کشمیر کو اجاگر کریں اور وہاں اس اہم معاملے کو اٹھائیں کیونکہ بھارت نے کشمیریوں کا حق خودارادیت صلب کر رکھا ہے جو اقوام متحدہ نے کشمیریوں کو دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت نے حریت قائدین کو بھی قید کر رکھا ہے اور ان کے سیاسی حقوق صلب کر رکھے ہیں۔وفد نے وزیراعظم کو یقین دلایا کہ وہ تمام اہم فورموں پر کشمیریوں کے موقف کو پہنچائیں گےَ۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close