نئے آرمی چیف کی تعیناتی سے متعلق وزیراعظم عمران خان نے خاموشی توڑ دی، جنرل باجوہ سے متعلق کیا کہا؟

اسلام آباد (پی این آئی )وزیراعظم عمران خان نے کہاہے کہ نئے آرمی چیف کی تعیناتی نومبرمیں ہوتی ہے، اپریل میں آرمی چیف کی تقرری کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں ،آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کےساتھ اچھے تعلقات ہیں۔وزیراعظم نے سینئر صحافیوں سے ملاقات کی ہے جس دوران ان کا کہناتھا کہ ملک میں سازش کے تحت سیاسی عدم استحکام پھیلایاجارہاہے، تحریک عدم اعتمادقانونی وسیاسی معاملہ ہے اس کاسامناکریں گے۔

 

 

ضمیرفروشی کسی صورت قبول نہیں، عدم اعتمادکی تحریک پرآخری وقت تک پتہ نہیں چلے گا، کتنے لوگ آتے ہیں،یہ اسی دن پتہ چلے گا۔یاد رہے کہ قومی اسمبلی کاآج کا انتقال کر جانے والے رکن اسمبلی خیال زمان کیلئے فاتحہ خوانی کے بعد پیر تک ملتوی کر دیا گیا ، اپوزیشن نے احتجاج تو نہیں کیا لیکن باہر آنے کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close