امریکی کرنسی نے ریکارڈ توڑ ڈالے، ڈالر ملکی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

کراچی(پی این آئی)انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں مزید 5پیسے اضافہ ہو گیاہے ۔فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 181روپے78پیسے ہو گئی ہےجبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 183روپے15پیسے پر فروخت ہو رہا ہے ۔

 

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1 ڈالر کے کمی سے 1955 ڈالر کی سطح پر آنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 50 روپے اور 43 روپے کمی آگئی۔نتیجے میں مختلف شہروں میں فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 31 ہزار 450 اور فی 10 گرام سونے کی قیمت کم ہوکر ایک لاکھ 12 ہزار 697 روپے ہوگئی۔دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 1510 روپے پر مستحکم رہی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close