قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران کتنے منحرف اراکین آئے اور پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی کی کیفیت کیا تھی ؟ حامد میر نے بڑا دعویٰ کر دیا

اسلام آباد ( پی  این آئی) سینئر تجزیہ کار و اینکر پرسن حامد میر نے آج کے قومی اسمبلی اجلاس پر اپنا تجزیہ دیتے ہوئے کہا کہ قومی اسمبلی میں حکومتی اراکین کے چہروں پر مایوسی صاف ظاہر ہو رہی تھی جبکہ اپوزیشن جماعتوں کے اراکین خوش نظر آرہے تھے ۔ سینئر صحافی حامد میر کا کہنا تھا کہ جس دن ووٹنگ ہو گی اس دن نتیجہ وہی ہو گا جو آج تحریک انصاف کے اراکین کے چہروں پر نظر آرہا تھا ۔ حامد میر کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے اراکین کی تعداد کافی زیادہ تھی اور خوش تھی جبکہ تحریک انصاف کے منحرف اراکین سب نہیں آئے بلکہ اراکین سرکاری بینچز پر آ کر بیٹھے

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close