جدہ، آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کی معروف کاروباری شخصیت سلیمان بن محمد بن صالح سے ملاقات اور تبادلہ خیال

جدہ (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراطلاعات، قانون، انصاف و وپارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی جدہ میں جدہ کی معروف کاروباری شخصیت شیخ سیلمان بن محمد بن صالح کی دعوت پر ان کے گھرگئے۔اس موقع پر ان کے ہمراہ حاجی سردار آفتاب و دیگر بھی موجود تھے۔شیخ سلیمان نے اپنے روایتی انداز میں وزیر اطلاعات سردار فہیم اختر ربانی کو خوش آمدید کہا اور ان کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔

شیخ سلیمان نے سردار فہیم اختر ربانی سے کشمیری عوام کے حقوق، علاقائی تعمیرو ترقی،کشمیریوں کی آزادی کے لیے جاندار کردار ادا کرنے کی توقع رکھتے ہوئے انکے روشن مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیر اطلاعات نے شیخ سلیمان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سعودی عرب نے ہر مشکل وقت میں کشمیری عوام کا ساتھ دیا ہے اور ان کی مدد کی ہے۔انہوں نے کہا کہ خاص طور پر زلزلے کے دوران سعودی عرب اور وہاں کے مخیر احباب نے کشمیری عوام کی فراخدلانہ امداد کی۔

انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے ہمیشہ کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی ہے جس سے کشمیری عوام کو بہت حوصلہ ملا ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close