آزاد کشمیر بلدیاتی انتخابات، چیف الیکشن کمشنر نے رجسٹرڈ سیاسی جماعتوں کے سربراہان کا اجلاس 29 مارچ کو طلب کر لیا

مظفرآباد (پی آئی ڈی) چیف الیکشن کمشنر آزادجموں وکشمیرجسٹس ریٹائرڈ عبدالرشید سلہریا نے بلدیاتی انتخابات 2022کے آزادانہ،منصفانہ،غیر جانبدارانہ اور بروقت انعقاد کے سلسلہ میں 29مارچ2022بروز منگل بوقت 11:00بجے دن کمیٹی روم بلاک نمبر۔4سول سیکرٹریٹ چھتر مظفرآباد میں آزادکشمیر کی تمام رجسٹرڈ سیاسی پارٹیوں کے سربراہان کا ایک اعلیٰ سطحی اجلاس طلب کیاہے۔

جس میں انتخابی فہرستہا کی اپڈیشن اور اہل ووٹران کی رجسٹریشن اور ان کی متعلقہ وارڈز میں منتقلی کے حوالہ سے تجاویز حاصل کی جائیں گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close